جہلم
حقیقی آزادی لانگ مارچ، خواتین ونگ کی عہدیداران نے جہلم میں آگاہی کیمپ لگا لیے

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
خواتین ونگ کی عہدیداران تیاریوں کے حوالے سے پرجوش ہیں اور آگاہی کیمپ لگا لیے،گھر گھر جا کر پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹری کیمپوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی ضلعی قیادت کا کہنا ہے عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے اور امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت گھر بھیجوائیں گے۔