پڑی درویزہ

جی پی او ضلع جہلم کی کارکردگی قابل ستائش، پنشن کے متعلق ایک، ایک کیس کئی ماہ تک لٹکا رہنے لگا

پڑی درویزہ: پاکستان پوسٹ جی پی او ضلع جہلم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پنشن کے متعلق ایک، ایک کیس کئی ماہ تک لٹکا رہتا ہے، بلاوجہ سقم نکالنا معمول ہے، درخواست کے ساتھ لف شدہ کاغذات کی غیر موجودگی ظاہر کی جاتی ہے ۔ پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب پاکستان پوسٹ راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ جنرل پوسٹ آفس ضلع جہلم کی کارکردگی اس وجہ سے قابل ستائش ہے کہ فیملی پنشن یا کمپیوٹ پنشن کی بحالی کی درخواستیں کئی ماہ تک زیر التوا رکھی جاتی ہے ۔ غیر ضروری سقم ظاہر کیے جاتے ہیں ۔ بعض ذرائع عملہ کی کمی ظاہر کرتے ہیں ، درخواست دہندگان یا سائلین کی ذمہ داری عملہ کی کمی پوری کرنا نہیں ہے ۔

سائلین نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ جی پی او جہلم کی کارکردگی کا واقعی جائزہ لیا جائے تو یہ عملہ اور انتظامیہ قابل ستائش ہے۔ سائلین خصوصاً پنشنرز کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں کے ساتھ تما م کوائف لف ہونے کے باوجود جی پی او جہلم کی انتظامیہ بلاوجہ بعض کوائف کی عدم موجودگی کا سقم نکال کر متعلقہ ڈاکخانہ جات کو واپس کر دیتی ہے ۔ جس کی وجہ سے ایسے کیس بلاوجہ التوا کا شکار رہتے ہیں ۔ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں ۔

سائلین کی طرف سے پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب پاکستان پوسٹ راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ جی پی او جہلم کی بیان بالا کارکردگی کا جائزہ لیں اور کوئی غیر تربیت یافتہ عملہ ہے تو تربیت کا بندوبست کریں یا تبدیل کر کے نیا دیانتدار عملہ تعینات کریں تا کہ سائلین کے کئی ماہ سے التواء کا شکار کیسز برائے کارروائی رواں ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button