دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری

دینہ: پی ایچ پی چک مہیوں پوسٹ کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، مختلف جرائم میںملوث افراد کی گرفتاری کے علاوہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ضروری معلومات اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ رضا اللہ خان کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں جہلم نے ماہ جنوری میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے والے 1 مجرم اشتہار ی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 گرام چرس برآمد کرکے 2 مقدمات درج کیے گئے جبکہ جعلی کرنسی دے کر عوام الناس کو دھوکا دینے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ غفلت اور لا پرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 عدد مقدمات کا اندراج کیا، دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی امداد بھی فراہم کی، حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی۔

انچارج چیک پوسٹ سب انسپکٹر برکت علی ایس آئی نے میڈیا کو بتایاکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOP پر سختی سے عمل کریں، ماسک کا استعمال لازمی کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button