جہلم

ہائر ایجوکیشن نے ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جہلم میں 4 سالہ بی ایس کامرس کیلئے این او سی جاری کر دیا

جہلم: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں چار سالہ بی ایس کامرس کے لئے این او سی جاری کر دیا، یونیورسٹی سے الحاق کے بعد جلد ہی بی ایس کامرس کی کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ آف پنجاب نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں چار سالہ بی ایس کامرس کی کلاسز کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

پرنسپل طارق عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے الحاق کے بعد انشاء اللہ جلد ہی اب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں بی ایس کامرس کی کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے بعد گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم سے بی ایس کامرس کی ڈگری جاری کی جائے گی۔ این او سے جاری ہونے پر اساتذہ، طلباء اور سول سوسائٹی نے کالج کے پرنسپل طارق عزیز کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button