پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں کسلیاں روڈ پر افسوسناک حادثہ، بزرگ شہری جاں بحق، نوجوان شدید زخمی

پنڈدادنخان میں کسلیاں روڈ پر افسوسناک حادثہ، بزرگ شہری جاں بحق، نوجوان شدید زخمی ، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کسلیاں روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیزرفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے باعث ایک بزرگ موقع پر جاں بحق جبکہ محسن نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے نوجوان کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے بزرگ کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔