جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈکیت گینگ سمیت 8 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈکیت گینگ سمیت 8 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے دو ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر لئے۔

تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹگری A کا مجرم اشتہاری جاوید آفتاب حسین ولد اسحاق سکنہ سمیجہ آباد ملتان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ راونڈز اور 30 ہزار نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہونے دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان محمد اشفاق سکنہ ڈنڈوٹ اور ذوالقرنین سکنہ 28 چک ملکوال سے 5 موٹرسائیکل، ایک ٹرانسفرمر اور نقدی 5000 برآمد لی گئی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج لئے۔

تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، ملزم زین کے قبضہ سے تین لیٹر شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button