جہلماہم خبریں

عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے، چوہدری فواد حسین

جہلم: عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے، اس مقصد کے لیے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کو باہم کوآرڈینیش سے کام کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیش کمیٹی جہلم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، سبرینہ جاوید، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن خان، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور لوکل گورنمنٹ کی سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع بھرکے میگا پراجیکٹس سکولوں کی اپ گریڈیشن و سٹاف کی دستیابی، واٹر مینجمنٹ، سمال ڈیمز، شفٹنگ آف ڈسٹرکٹ جیل، للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر، دینہ منگلا بائی پاس روڈ کی پراگریس، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال، کمپنی باغ کی بحالی سمیت سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، پائپ لائن میں جو پراجیکٹس ہیں ان کو بروقت پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بجلی، پانی، گیس، روڈ اینڈ انفراسٹرکچر کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے جہلم شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے اور جادہ تا شاندار چوک روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button