دینہاہم خبریں

ایون فیلڈ ریفرینس میں مریم نواز شریف کی بریت حق اور سچ کی فتح ہے۔ مہر محمد فیاض

دینہ: مہر محمد فیاض نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرینس میں مریم نواز شریف کی بریت حق اور سچ کی فتح ہے، ان پر لگائے گئے تمام تر الزامات چھوٹے ثابت ہو ئے ہیں، عوام کے سامنے سچ آ گیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف پر بھی لگے غلط الزامات اسی طرح ثابت ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عوام کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے آنے والا وقت بھی مسلم لیگ (ن) کا ہو گا، عوام عمران خان کا جھوٹ اور فریب سب کے سامنے آ گیا ہے، تحریک انصاف نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ گندی سیاست کو فروغ دیا ، عوام ان کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے حق اور سچ کو فتح دلوائی ہے، مسلم لیگ (ن) کو سیاست سے آؤٹ کرنے والے خود آؤٹ ہو گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرینس کیس میں مریم نواز شریف پر لگے تمام تر الزامات کو جھوٹا قرار دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں، اسی طرح سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر بھی جھوٹے کیس بنا کر ان کو سیاست سے آؤ ٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ بھی ناکام ہو ں گے۔

مہر فیاض نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت جلدپا کستان میں عوام کے درمیان ہوں گے اور ان پر لگے تمام تر غلط الزامات اور سزا بھی ایسے ہی غلط ثابت ہو گی، تحریک انصاف کی پنجاب گورنمنٹ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button