جہلم
شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ نعمان حفیظ

جہلم: محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کچہری کے احاطہ میں پودا لگا کر مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے، ہمیں اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ضرور ہونی چاہیے۔ ضلع میں شجرکاری مہم میں تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور دیگر پبلک مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔