سوہاوہاہم خبریں

سابق حکمرانوں نے انتقامی سیاست اور جھوٹے مقدمات کی سیاست پروان چڑھائی۔ راجہ اویس خالد

سوہاوہ: مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین پنڈ متے خان سید گلبہار شاہ کا شاہ سفیر میں مشاورتی اجلاس جلسہ میں تبدیل اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد پر اہلیان علاقہ کا مکمل اعتماد کا اظہار، آئندہ الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر راجہ اویس خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے دو چار ہے، انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، انتقامی سیاست اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات کی سیاست پروان چڑھائی گئی کرپشن عروج پر تھی۔ الحمدللہ اپنے دور اقتدار میں نہ صرف انتقامی سیاست کا خاتمہ کیا بلکہ اداروں کو بھی مضبوط کیا۔

سابق ایم پی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف سے کی گئی شرائط کی وجہ سے ملک میں قیمتوں کا اضافہ ہوا ہے جس پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرونگا وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ حالیہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مار کی۔

راجہ اویس خالد نے اہلیان علاقہ کے اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دلایا کہ اللہ پاک نے اگر دوبارہ عزت دی تو انشاء اللہ اپنے حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button