جلالپور شریفپنڈدادنخان

جلالپور شریف پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 2 افراد گرفتار

تھانہ جلالپور شریف پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ، 2 افراد گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ بخش اور اقبال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button