جہلم

سیلاب کے پیش نظر جہلم میں پھلوں، سبزیوں، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

جہلم: ملک بھر میں شدید سیلاب کے پیش نظر جہلم ضلع بھر میں پھلوں سبزیوں، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں۔

پیاز 300روپے کلو، ٹماٹر300 روپے کلو، ادرک600 روپے کلو، لہسن دیسی 480 روپے کلو ، سبز مرچ 320 روپے کلو، شملہ مرچ 320 روپے کلو تک جا پہنچی، پھلوں میں آم چونسہ 250 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔

ناشپاتی 250 روپے کلو، سیب کالا کلو320 روپے کلو، سیب گاچا 200 روپے کلو ،کیلا 150 روپے درجن، آڑو 250 روپے کلو، انگور سندر خانی 350 روپے کلو، گولڈن سیب 150 روپے کلو، انگور گولا 200 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button