جہلم کے نواحی علاقہ کا رہائشی شخص کو گوجرخان کچہری کے قریب مبینہ غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ گڑھاسلیم کےرہائشی افراسیاب ولد مظہر حسین کو گوجرخان کے علاقہ کچہری کے قریب مبینہ غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کیا۔
گوجرخان کے علاقہ میں کچہری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ، گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا، مقتول کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کیا، pic.twitter.com/u83d88rd9z
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 20, 2023
ذرائع کے مطابق مقتول نے ملزم شہزاد ولد ربنواز سکنہ گڑھا سلیم جہلم کی بہن کے ساتھ پسند کی شادی کر رکھی تھی جس پر ملزم کو رنج تھا اور فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا جا رہا ہے۔