حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

مدینہ منورہ: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ بارگاہ نبوی ﷺ کی حاضری اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے اور اس راہ کے مسافر کو اگر تکلیفیں بھی آئیں تو وہ اس عطاء کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں اور یا د رکھیں روضہ اطہر ﷺ پر حاضری میں آداب و حدود وقیود کا تعین کا ایسے ہی خیال رکھا جائے جیسے آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں تھا۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے اویسیہ عمرہ گروپ کے شرکاء اور دیگر مدینہ منورہ میں آئے احباب و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے اور اگر مسلمان پوری طرح متحد ہو جائیں تو ان شاء اللہ اس وقت دنیا میں جو مسلمانوں پر مختلف طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت حج کا عمرہ زائرین اور حج پر آنے والے لوگوں کے لیے بہترین انتظامات کرنا یہ ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔سعودی حکومت کا حرمین شریفین کی توسیع اور اس میں شب و روز ہزاروں افراد کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔ہم اس کی بہت زیادہ قد ر کرتے ہیں۔

مدینہ منورہ میں امیر عبدالقدیر اعوان نے سعودی عرب کی بہت بڑی درس گاہ جس میں پوری دنیا سے 25000 ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں کا دورہ کیا اور سعودی حکومت کی دینی تعلیمات کی خدمات کو سراہا۔

سلسلہ عالیہ کے سالکین کی بڑی تعداد جو کہ پوری دنیا سے اپنے شیخ امیر عبدالقدیر اعوان کی معیت میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ میں زیارات کے ساتھ ساتھ صحبت شیخ سے بھی مستفید ہوئے۔

یاد رہے کہ اویسیہ عمرہ گروپ جو کہ پا کستان کے علاوہ پوری دنیا سے سینکڑوں کی تعدا د میں آئے خصوصی طور پر اپنے شیخ کے ہمراہ کی ادائیگی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button