جہلم میں ایک اور بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش گرفتار

جہلم: کالا گجراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ریحانہ کوثر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 540گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button