جہلم میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم، خریداری کیلئے آنے والےشہریوں کا گزرنا محال

جہلم: اندرون ِ شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں، بازاروں کے داخلی راستوں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم، خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین ، بچوں کا گزرنا محال، ٹریفک پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ انکروچمنٹ کی نااہلی کیوجہ سے شہر کے چوک چوراہوں ، بازاروں کے داخلی راستوں پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈ قائم ہو گئے ، رکشوں کی بھر مار سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ جس کی وجہ سے خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین ، بچوں، بڑوں کا بازاروں میں پیدل چلنا محال ہوکر رہ گیاہے۔

دور دراز کے علاقوں سے خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور بچوں کو تجاوزات قائم ہونے کیوجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ختم کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

شہریوںنے ایڈوائزر محتسب پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button