پولیس تحفظ سنٹر کے ویلفیئر پروگرامز سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں کم ہوں گی، سرفراز ملک

جہلم: پولیس تحفظ سنٹر کے ویلفیئر پروگرامز سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں کم ہوں گی اور کرائم میں بھی کمی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین انکریڈیبل جہلم، جہلم چیمبر آف کامرس و انڈسٹری، چارٹرڈ صدر ایس ایل ایس لائنز کلب و منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے پولیس تحفظ سنٹر جہلم کے دورہ کے بعدکیا۔ انہوں نے کہا آئی جی پنجاب اور ڈی پی جہلم کی ہدایت پر مستحق افراد کیلئے گرم ملبوسات اور ٹرانس جینڈرز کیلئے راشن کی تقسیم خوش آئند ہے۔

پولیس تحفظ سنٹر جہلم نے الصدیق ٹرسٹ کے تعاون سے غریبوں کیلئے فری گرم ملبوسات وشوز اور ر ٹرانس جینڈرز کیلئے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک کا استقبال پولیس تحفظ سنٹرکے انچارج اے ایس آئی محمد بلال، ہیڈ کانسٹیبل ناصر، وکٹم سپورٹ آفیسر میڈیم سیمی، صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمدنے پھولوں کے گلدستے سے کیا۔

پولیس تحفظ سنٹرکے انچارج اے ایس آئی محمد بلال نے سٹال لگانے کے اغراض و مقاصد بتائے جبکہ صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد نے اپنی سوسائٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی صدر میں عبدالجبار کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

انہوں نے سرفراز ملک کے ہمراہ سٹال کا دورہ کیا اور آخر میں ٹرانس جینڈرز میں راشن تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button