پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی یوسی احمد آباد میں بڑی سیاسی ہلچل، منڈاھر برادران نے تحریک انصاف کا پرچم لہرا دیا

پنڈدادنخان کی یوسی احمد آباد میں بڑی سیاسی ہلچل، سینئر رہنما تحریک انصاف راجہ شاہ نواز اور راجہ محمدعلی کی نمبردار برادران کے ڈیرے پر آمد، منڈاھر برادران نے تحریک انصاف کا پرچم لہرا دیا

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل احمد آباد میں بڑی سیاسی بیٹھک، سینئر رہنما تحریک انصاف راجہ شاہ نواز راجہ محمد علی خان کی منڈاھر برادران راجہ اکبر نمبردار راجہ مرتضی نمبردار کے ڈیرے پر آمد ہوئی، منڈاھر برادران نے تحریک انصاف کا پرچم لہرا دیا۔

چند روز قبل سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری فصیل فرید ایڈووکیٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد منڈاھر برادران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اس سلسلہ میں پنوار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چند روز میں سابقہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی موجودگی میں احمد آباد یونین کونسل میں بڑا سیاسی اکھٹ کیا جا رہا ہے۔ راجہ اکبر نمبردار منڈاھر اور راجہ مرتضی نمبردار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے علاقہ کدھی سمیت تحصیل میں سیاسی قوت میں اضافہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button