جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے 2 موٹرسائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا، درجنوں موٹرسائیکلوں سمیت مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس نے سردار ولی افغانی اور تنویر عرف روسی موٹر سائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا، پولیس نے 6 افراد پر مشتمل موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کی حراست میں لے لیا، دونوں گینگ سے درجنوں موٹرسائیکلیں اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈاکٹر انعم فریال SP انویسٹی گیشن جہلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم شہر، گردونواح اور تحصیل پنڈ دادنخان سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی واردات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میری نگرانی میں آصف محمود SIانچارج CIAحال انچارج چوکی کالاگجراں،SHO’sتھانہ جات سٹی،سول لائن،صدر اور پنڈ دادنخان و دیگر ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں۔

ڈاکٹر انعم فریال نے بتایا کہ ڈی پی او جہلم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کی ٹریسنگ و گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ شبانہ روز محنت اور ہیومن انٹیلی جنس، ٹیکنیکل ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے دو متحرک گینگز کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مال مسروقہ موٹر سائیکلز اور خطیر رقم برآمد کر لی۔
جہلم پولیس نے 2 موٹرسائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا، درجنوں موٹرسائیکلوں سمیت مال مسروقہ برآمد
ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے سردار ولی افغانی تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سردار ولی ولد محمد امیر قوم قندھاری ساکن افغانستان حال مقیم چار سدہ کے پی کے، اختر خان ولد صاحب جان قوم سلیمان خیل ساکن روات ضلع راولپنڈی اور بسم اللہ ولد سمند خان قوم پٹھان ساکن افغانستان حال چک براہم تھانہ صدر جہلم کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزمان ایک موٹرسائیکل پر آ تے تھے اور گھوم پھر کر نئے ماڈل کے موٹرسا ئیکل کا انتخاب کرتے، اکثر دو ساتھی مل کر واردات کرتے جبکہ ایک ساتھی پہرہ دیتا، موٹرسائیکل کا ہینڈل لاک توڑ کر یا ماسٹر چابی کے ذریعے سوئچ آن کر کے یا بعض اوقات سوئچ ڈائریکٹ کر کے چوری کرتے تھے اور بعد ازاں پشاور میں فروخت کر دیتے تھے۔

ڈاکٹر انعم فریال SP انویسٹی گیشن جہلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تنویر حسین عرف روسی 3 رکنی موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ تنویر حسین عرف روسی ولد محمد رمضان قوم تیلی سکنہ ہرن پور تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم، تصور شہزاد عرف راجہ نادر ولد محمد حیات قوم راجپوت سکنہ کریم پورہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم اور راجہ مصطفیٰ ولد راجہ اصغر قوم راجپوت سکنہ ڈھینگوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرغنہ گینگ ہائی ایس پر ڈرائیوری کرتا تھا جو دیگر گینگ ممبرا ن کو ساتھ بیٹھا کر پنڈ دادنخان شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں گھوم پھر کر کھڑے موٹر سائیکل تلاش کرتے اور موقع پا کر موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر کٹر کی مدد سے موٹر سائیکل ڈائریکٹ کر کے چوری کرتے تھے اور بعض اوقات چوری شدہ موٹر سائیکل ہائی ایس میں لوڈ کر کے لے جاتے اور بعد میں موٹر سائیکل کھول کر ان کے پرزہ جات یا مسروقہ موٹر سائیکل کا حلیہ تبدیل کر کے گردونواح کے شہروں خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاوالدین میں سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔

ڈاکٹر انعم فریال نے ٹریس مقدمات و برآمدگی مال مسروقہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہیکل چوری کے 49مقدمات ٹریس ہوئے جن میں ملزمان کو چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔ تھانہ سٹی جہلم نے رقم مبلغ 3 لاکھ 50 ہزار، تھانہ سول لائن نے رقم 3 لاکھ 65 ہزار روپے اور تھانہ صدر جہلم نے 3 لاکھ 55 ہزار روپے ملزمان سے برآمد کئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 27 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ تھانہ پنڈ دادنخان میں 6 عدد موٹرسائیکلیں CD-70زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں موجود ہیں جن کے مالکان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button