ڈومیلیسوہاوہ

ڈومیلی، بڑاگواہ اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

ڈومیلی: بڑاگواہ اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، شدید تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ندی نالوں میں طغیانی، سردی دوبارہ واپس آ گئی،گندم کی تیار فصل کو جزوی نقصان، کسان پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم اور ان کے اردگرد گزشتہ رات سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی شدید تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

شدید تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سردی ایک بار پھر لوٹ آئی شہریوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال کر دیا۔ گندم کی تیار فصلوں کی جزوی نقصان بھی پہنچاجس سے کسان سخت پریشان ہے۔

دوسری طرف موسلادھاربارش سے رمضان کو بھی ٹھنڈا کر دیا۔ روزے دار بھی خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ بھنڈر حسنوٹ، پدھری، پھڈیال، مغل آباد، دہرہ حیال، تتروٹ، پوٹھی، نگیال، گتر، بنگیال، اڈرانہ، چکیام، جنڈالہ، ججیال، تھلہ چوہدریاں چنجلوٹ، بگوالہ، کلرہ اور دیگر دیہاتوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ گتر موسم سسٹم سے اب تک گتر اور گردونواح میں بارہ گھنٹوں کے دوران 26 اعشاریہ 5ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button