پی ٹی آئی آزادی مارچ میں تحصیل پنڈدادنخان سے بڑ ھ چڑھ کا حصہ لیں گے۔ راجہ حمزہ

جلالپورشریف: پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل جلالپور شریف کے رہنما راجہ حمزہ نے کہا ہے کہ چوہدری فواد حسین ایک تحریک اور قوت کا نام ہے چوہدری فواد حسین ضلع جہلم کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ان کی قیادت میں لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلالپور شریف میں آزادی مارچ کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ حمزہ نے کہا کہ چوہدری فواد حسین ضلع بھر میں سب سے زیادہ ووٹ بنک رکھنے والے سیاسی لیڈر ہیں ان کے بغیر الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا انتہائی مشکل سے وہ زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے کونے کونے میں ان کے چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں، بلدیاتی سطح پر سب سے بڑا نیٹ ورک رکھنے والے فواد چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں تحصیل پنڈدادنخان سے بڑ ھ چڑھ کا حصہ لیں گے، یہ آزادی مارچ ملک میں حقیقی تبد یلی اور عوامی حکمرانی کیلئے کیا جا رہا ہے۔
راجہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری، فیصل فرید چوہدری، چوہدری فوق شیرباز، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ضلع بھر میں بھر پور رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، ضلع جہلم کے عوام فواد چوہدری کا ساتھ دیتے ہوئے آزادی مارچ کا بھر پور حصہ بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا اس کی مثال نہیں ملتی الیکشن میں چوہدری فواد حسین کی زیرنگرانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور جد و جہد کریں گے اور حسب سابق روایت ضلع بھر کی تمام نشستیں جیت کرعمران خان کو تحفے کے طور پر پیش کریں گے۔