سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے زیرنگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گزشتہ روز تھوہا خالصہ میں ہوا۔

میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز، چائلڈ سپیشلسٹ اور سکن سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں، سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز میجر حافظ غلام قادری، قائم مقام صاحب مجاذ ارشد نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button