جہلم

یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹ کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

جہلم: یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹ کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد تھے۔

ریجنل سیلز منیجر نارتھ محمد اشرف، جنرل سیلزمنیجر عقیل کھوکھر، ایریا سیلز منیجر وقاص، چیئرمین یونیک ٹریڈ نگ کمپنی عمران رفیق اور انجم رفیق تقریب کے میزبان تھے۔

تقریب میں بانی آپریشنل منیجر برائیٹو پینٹ محمد شفیق مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس سابق شکیل احمد چوہدری ایگزیکٹو ممبر سہیل عزیز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر برائیٹو پینٹ کی طرف سے قیمتی انعامات ٹھیکیداروں اور پینٹرزکو دیئے گئے جن میں دو موٹر سائیکل بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button