جہلم

ایس پی ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن امتحان لسٹ ”A” کا انعقاد

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن امتحان لسٹ ”A” کا انعقاد، محکمانہ پروموشن امتحان کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی پروگرام کا اجراء کیا گیا اور گراؤنڈ کے اندرون اور بیرون سائیڈوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ تمام امیدواران کو اچھا ماحول اور ان کے بیٹھنے کے لئے معقول انتظام کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امتحان شروع ہونے سے قبل تمام امیدواران کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی قسم کا کوئی امدادی مواد، موبائل فون وغیرہ ہے تو فوری طور پر انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے اگر بعد میں کوئی ایسی چیز نوٹس میں آئی تو متعلقین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انوسٹی گیشن، زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، ابراہیم وڑائچ ڈی اس پی سٹی سرکل، انسپکٹر محمد عرفان آر ائی، لائن آفیسر، ریڈر ڈی پی او سمیت دیگر تفتیشی افسران بھی نگرانی کے لیے موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں لسٹ ”A” کے امتحان کے لئے باقاعدہ طور پر ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button