اوورسیز پاکستانیجہلم

سیکرٹری آف سٹیٹ ویلز ڈیویز سے سرفراز ملک کی ملاقات، ٹریڈ اور تعلیم کے فروغ پر کوششوں کو سراہا

جہلم/ ویلز: سیکرٹری آف سٹیٹ ویلز ڈیویز نے ویلز میں انوسٹمنٹ کے مواقع کے بارے میں بتایا اور سرفراز ملک کو ٹریڈ اور تعلیم میں دونوں ممالک میں فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔

تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر برٹش کونسل گولڈ پارٹنر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین جہلم انکریڈیبل کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کارڈف کونسل میں پال سلیون ایگزیکٹو چیئر چیمبر ویلز یوکے اور ڈائریکٹر جنرل آف برٹش چیمبرز آف کامرس شیوان ہیوی لینڈ نے چیمبر ویلز کی طرف سے یادگاری سونیئر پیش کیا اور سرفراز ملک نے بھی پال سلیون کو سونیئر پیش کی۔ دونوں چیمبرز کے درمیان ایم او یو سائن ہونے کی تقریب کارڈف کونسل ہال میں منعقد کی گئی۔

سیکرٹری آف سٹیٹ ویلز ڈیویز نے سرفراز ملک کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک یوکے اور پاکستان میں ٹریڈ اور تعلیم کے فروغ پر انہیں سراہا اور ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد دی۔ ویلز کیلئے اعزازی انوسٹمنٹ کونسلر فہیم اظہر کو بھی ایس ایل ایس کی طرف سے سونیئر پیش کیا گیا۔ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیمبر ویلز کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔

تقریب میں یوکے کی کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button