مسلم لیگ (ن) پنڈدادنخان کے رہنما زاہد شیرازی بنا الیکشن لڑے عوام میں مقبول ہو گئے

کھیوڑہ (شعیب کھوکھر) مسلم لیگ (ن) پنڈدادنخان کے رہنما کرنل (ر) زاہد شیرازی بنا الیکشن لڑے عوام میں مقبول ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے ایم پی اے کرنل (ر) زاہد شیرازی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بلند ہوتے ہوئے تحصیل کے ابھرتے مسائل کے خاتمے کے لئے بھرپور فارم میں نظر آنے والے یہ دبنگ سیاست دان اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مخالفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بنے لگے۔
بغیر الیکشن لڑے عوام میں مقبول،ڈنڈوٹ سیمنٹ کے محنت کشوں کے روزگار کی لئے بھر پور کوششوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ڈی سی سالٹ مائین کھیوڑہ کے ملازمین اور یونین میں معائدہ کروانے میں بھی مرکزی کردار نبھایا جبکہ ڈوئیل کیرج وے کے فنڈز روکنے کی وجہ سے اپنی ہی حکومت اور مرکزی قیادت کے خلاف تحصیل پنڈدادنخان کی مضبوط آواز بن کر ابھرے اور ان کی بے لوث عوامی کاوشوں کی بدولت ان کے مخالفین میں سخت بے چینی کے آثار ہیں
یونین کونسل گولپور سے مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر سید عمران حیدر نے کرنل (ر) زاہد شیرازی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، سچ پر یقین رکھتے ہیں اور ہر قسم کے گرم سرد سیاسی حالات کا سامنا کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔
دوبئی سے چوہدری امجد نے ان کے بارے میں تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں سیاسی مناپلی کے سخت خلاف جبکہ عوامی حقوق کے لئے کسی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہیں، ان کے مقابلے کا لیڈر تحصیل میں ملنا ممکن نہیں۔