جہلماہم خبریں

کالعدم تنظیم سے معاہدہ؛ جہلم پل سمیت جی ٹی روڈ مختلف مقامات پر بدستور بند

جہلم: کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم جہلم سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل منقطع ہے، انٹرنیٹ سروس بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، پٹرول نایاب ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے اسلام آباد مارچ کا قافلہ وزیر آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے، جہلم سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل منقطع ہے، مظاہرین کو روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پر پانچ مختلف مقامات راولپنڈی، چناب ٹول پلازہ، گجرات، دریائے جہلم پل اور کینٹ چوک جہلم سے سیل ہے، اس کے علاوہ جہلم، بکرالا، سوہاوہ، پہل بنے خان اور گوجرخان سے بھی جی ٹی روڈ بند ہے۔

کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے ضلع جہلم میں کئی روز سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے، جہلم پل کا کنٹرول تاحال رینجرز و پولیس نے سنبھال رکھا ہے۔ جہلم پل، سڑکوں اور انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جب کہ راستے سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button