کھیوڑہپنڈدادنخان

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ ملک عبید کی قیادت میں پی ٹی آئی تنظیم کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد

کھیوڑہ: عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے سٹی صدر ملک عبید کی قیادت میں پی ٹی آئی تنظیم کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک قمر بیگ، راجہ ایاز، راجہ غلام صفدر، اعجاز بٹ، صابر بٹ، فاروق منہاس، ثاقب رسول، مہر فیصل، ملک عرفان، فیصل سابق کونسلر سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبید نے کہا کہ ہر صورت لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور ہمیشہ کی طرح کھیوڑہ شہر سے لوگ نکلیں گے اپنے محبوب قائد کی خاطر اس بار بھی کھیوڑہ فرنٹ فٹ پر لیڈ کرے گا تمان حکمت عملی بنا لی ہے کہ کس طرح لوگوں کو لانگ مارچ میں لے کر جانا ہے، انشاء اللہ اپنی عوام کا خادم ہوں اور اپنی عوام کے ساتھ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت ہو گی۔

اجلاس کے بعد ملک عبید نے شہر میں مختلف دوکانوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو لانگ مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button