جہلم

ضلع جہلم میں انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں۔ سرفراز ملک

جہلم: ضلع جہلم میں انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں، ایک طرف تو سٹوڈنٹس کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اور دوسری طرف اہل جہلم آن لائن کاروبار، ایمازون، آن لائن کلاسز اور دیگر آن لائن کاروبار سے منسلک افراد انٹرنیٹ کی بندش سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان جہلم کی کثیر تعداد کا اپنے بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے رابطہ بھی منقطع ہو گیاہے، ابھی لانگ مارچ کے شرکاء لاہور سے نکلے تھے اور ادھر اہلیان جہلم کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا شروع ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان سے آگے اور باقی تمام پاکستان میں کوئی بندش نہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے، جہلم ابھی تک لانگ مارچ کے شرکاء پہنچے بھی نہیں اور انٹرنیٹ سروسز اور ایک دن موبائل سروسز بند کر دیں گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button