جہلم

سیلاب؛ پوری قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی غلطیوں کوتاہیوں پر تو بہ کرنا ہوگی۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے ملک میں شدید بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندا نو ں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو خدا تعالی کے حضور صدق دل کے ساتھ اپنی غلطیوں کوتاہیوں پر تو بہ کرنا ہوگی کیونکہ جب تک خدا تعالی کی ذات سے معافی نہیں مانگی جاتی ، اس وقت تک معا ملا ت سدھر نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے سینکڑوں خاندان جو ہزاروں ،مردوخواتین ، بچے بوڑھے نوجوانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ملک کی تمام سیاسی، مذ ہبی جماعتوں اور کاروباری و سماجی تنظیموں کو متاثرین کی امداد کیلئے الگ الگ کاوشیں کرنے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مخلصانہ انداز میں امدادی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اختلا فات اپنی جگہ مگر موجودہ صورتحال میں جو ملک پا کستان کے متعدد علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاتعداد گھرانے متاثر ہوئے، ان کی بحالی کیلئے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متاثرین کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا ،اس وقت پوری قوم متاثرین کی بحالی کے کام میں مکمل طور پر ہمدردی کے جذبات سے سرشار ہو کر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے اور پنجاب میں پنجاب بنک میں اکاؤنٹ قائم کر دیئے ہیں اور اس کے سا تھ ساتھ مسلح افواج پاکستان کی زیر نگرانی بھی امدادی سرگرمیاں پورے زور وشور کے ساتھ جاری ہیں ، امدادی کیمپس میں نہ صرف سامان جمع کیا جارہا ہے بلکہ جن جن علاقوں میں متاثرین پائے جاتے ہیں، ان کو راشن، بسترے ،کپڑے، دودھ و دیگر کھانے پینے کی چیز یں ہنگامی بنیادوں پر پاک آرمی کے ٹرک مستعد عملہ کی زیر نگرانی پہنچا نے کے کام پر مامور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج پاکستان اور پاکستان کی تمام مذہبی ، سیاسی جماعتوں ، سماجی و کارروباری تنظیموں کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جومیدان ِ عمل میں نکل کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے عملی کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button