پنڈدادنخانکھیوڑہ

سیکرٹری آرکائیو اور ڈی پی او کا پنڈدادنخان کا دورہ، مفت آٹے کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر باجوہ کا پنڈدادنخان کھیوڑہ کا ہنگامی دورہ، مفت آٹے کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا،کھیوڑہ فری آٹا تقسیم پوائنٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ،عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے چند روز قبل پنڈدادنخان بھیگنے والے آٹے کے تھیلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصرباجوہ نے تحصیل پنڈ دادنخان کا سرپرائز وزٹ کیا انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے مفت آٹا کی تقسیم کے لئے بنائے گئے پوانٹس کا دور کیا، آٹے کی تقسیم اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی دورہ کیا۔

سیکرٹری پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں نائب تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی اور کھیوڑہ انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور آٹے کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابرکت مہینہ میں عوامی خدمت جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنڈدادنخان میں بھی موثر انتظامات کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور چند روز قبل پنڈدادنخان میں آٹے کے بھیگنے والوں تھیلوں پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button