پی ایم اے جہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، جنرل سیکرٹری پر الزامات کی بوچھاڑ، تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن غصے سے ہال سے باہر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق PMA جہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کے خلاف گزشتہ روز پی ایم اے کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں ان پر الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے پی ایم اے کے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے عہدے کو ذاتی مفاد کا ذریعہ بنایا۔
جنرل سیکرٹری پر الزام عائد کیا کہ ان کا تنظیم میں انتشار پھیلا نے گروپنگ کرنے میں اہم کردار ہے اس کے علاوہ مالی معاملات میں ٹرانسپرنسی نہیں جس کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے پی ایم اے جہلم میں قائم ویلفیئر کلینک کو بند کروا دیا گیا جس سے غریبوں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں۔ قراد داد پیش ہو نے پر دوران اجلاس جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن غصے سے ہال سے با ہر چلے گئے۔