جہلم

سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور ایف پی اے پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی، ڈینگی وائرس بارے آگاہی مہم اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق جائزہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کریں تاکہ آنے والے دنوں میں اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button