جہلماہم خبریں

جہلم میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر کو گولیاں مار دی گئیں

جہلم میں مشہور ٹک ٹاکر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی، واقعہ کو پولیس سے چھپایا جارہا تھا، خاوند زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سول لائن کے علاقہ پیراغیب میں مشہور ٹک ٹاکر صباء بیوٹیشن گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی، لواحقین نے واقعہ کو پولیس سے چھپا کر رکھا اور خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سول اسپتال جہلم پہنچی تو زخمی ٹک ٹاکر نے زبانی بتایا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولیاں لگیں ہیں اور کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

پولیس کے مطابق صباء نامی ٹک ٹاکر نے اپنا بیوٹی پارلر بھی بنا رکھا ہے، مضروبہ خاتون کو دو گولیاں لگیں ہیں، واقعہ کو مشکوک جان کر پولیس نے تحقیقات کیں تو زخمی خاتون صباء کا شوہر یاسر حسین بیوی کو چھوڑ کر اسپتال سے غائب ہو گیا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button