جہلم
رمضان المبارک؛ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گراں فروشوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عملہ کے ساتھ مزاحمت کرنے والے تاجروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکے سخت ایکشن لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام اشیاء خورد و نوش کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے اس سے زیادہ ریٹ پر فروخت کرنے والے دوکانداروں، تاجروں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور جرمانے کرکے ان کو سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کا پابند کیا جائے۔