پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کی پسماندگی کو ختم کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ پنڈدادنخان کو ضلع بنایا جائے۔ عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو ختم کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ فوری طور پر پنڈدادنخان کو ضلع بنایا جائے، اس سلسلہ میں جلد ہی نمائندہ وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدار برائے حلقہ این اے 67 و جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق نے تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ 1985ء میں جو ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے اس کا خمیازہ ہمیں آج تک بھگتنا پڑرہا ہے اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام وسائل اور قیمتی معدنیات کا کا ریونیو ضلع چکوال کو دے کر تحصیل پنڈدادنخان کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، 300 سال قبل پنڈدادنخان کمشنری تھا اس کے بعد ضلعی ہیڈ کواٹر رہا جبکہ ہمارے پاس بین الاقوامی شہرت یافتہ ایشیاء کی سب سے بڑی سوڈا ایش بزنس کمپنی کھیوڑہ ہے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی کان نمک کھیوڑہ سمیت متعدد نمک کی پرائیوٹ کانیں، لائم سٹون، جپسم سمیت قدرتی خزانوں سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ جپسم فیکٹریاں اور نمک کے کارخانے ہیں، ایک بڑا انڈسٹریل زون ہونے کے باوجود بھی تحصیل پنڈدادنخان کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد نمائدہ وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کروں جس میں تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ پنڈدادنخان کو ضلع بنانے پر بھی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا، مجھے اُمید ہے کہ مسائل اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب فوری موثر اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button