جہلم

جہلم میں راستہ بند کر کے لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ کرنے والے 13 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی فوری کارروائی، 15 کال موصول ہونے پر لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ اور راستہ بلاک کرنے والے 13 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان کی شناخت حامد، یاسر، رمضان، مرزا خان، یونس، شیر گل، عبدالرحمن، جمیل، عدنان، اشرف، مطیع اللہ، بسم اللہ خان اور فواد کے ناموں سے ہوئی۔

کالا گجراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزمان محلہ حسن آباد چتن میں راستہ بلاک کر لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کر رہے ہیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوراً گرفتار کر لیا، میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button