جہلم

جہلم میں پوٹھوہار سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کراٹے اور آرم ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد

جہلم: محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس جہلم میں پوٹھوہار سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کراٹے اور آرم ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ظفر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چودھری وحید احمد اور تحصیل سپورٹس آفیسر چودھری محمد طارق بھی شریک تھے۔

کراٹے کے مقابلہ جات جہلم، چکوال اور راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین منعقد ہوئے، جہلم بھر سے کراٹے کے شوقین نوجوانوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور محکمہ سپورٹس پنجاب کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کی امید کی۔

مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز اور باقی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹی شرٹس تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button