جہلم

تاجر برادری ملکی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس کے زیرِ اہتمام نئے سال کی تقریب کا انعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، صدر جی سی سی آ ئی ملک خاور شہزاد اور پاسٹرز نے کیک کاٹا، تقریب میں جے سی سی آئی کی ایگزیکٹیو باڈی کے عہدیداران و اراکین کے علاوہ سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کی خوشی میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہال میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی، صدر ملک خاور شہزاد کی دعوت پر مسیح برادری کے پاسٹرز نے خصوصی شرکت کی اور اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے، دیگر مکاتب فکر کو بھی مدعو کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے معزز مہمانوں کا جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں استقبال کیا۔

صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد نے تقریب کے شرکاء اور بالخصوص اقلیتی نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا بڑا کردار ہوتا ہے اور کوئی بھی ملک اپنی اقلیتی برادری کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور یہ سب قائدِ اعظم کے اقلیتی ایجنڈہ پر عمل درآمد کرنے سے حاصل ہو سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیوں کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے اور ملکی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کی تجاویز پر غور و فکر کر کے آئندہ ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہو سکتی ہے۔

تقریب کے دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام، ایگزیٹو ممبر اسحاق ڈار، زاہد عمران چوہان، زین العابدین، اسلام الدین، شاہد علی رانا، چوہدری آفتاب احمد، سابقہ صدر عمر مشتاق برگٹ، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، سابق ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، چوہدری غلام احمد زمرد، ڈاکٹر ظہیر، طارق مجید کھوکھر، الیاس صادق وٹو، صدر انجمن تاجران جہلم ملک اقبال اور پاسٹرز شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button