جہلم

یوسی کوٹلہ فقیر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ شکیل کیانی

جہلم: یونین کونسل نمبر 25 کوٹلہ فقیر میں صفائی مہم کے آغاز پہ علاقہ مکینوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم مِس مریم، سیکرٹری یونین کونسل شکیل کیانی کو خراج تحسین، یونین کونسل بھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم مِس مریم کی زیر نگرانی صفائی مہم میں بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔

سیکرٹری یونین کونسل شکیل کیانی سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی ہدایت پر پنجاب بھر یونین کونسل کی سطح پر مہینہ صفائی مہم منایا جا رہا ہے، جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضلع جہلم کی سب سے بڑی یونین کونسل، یونین کونسل نمبر 25 کوٹلہ فقیر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم مِس مریم کی زیر نگرانی مہینہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری یونین کونسل نمبر 25 کوٹلہ فقیر شکیل کیانی کا کہنا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، اس حوالے سے یونین کونسل بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اعلیٰ احکام کی جانب سے ایسے اقدامات کو سہراتے ہوئے ہم اپنی یونین کونسل کو مثالی بنا کر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم مِس مریم کا بھر پور تعاون حاصل ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی اس اقدام پہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم مِس مریم، سیکرٹری یونین کونسل شکیل کیانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button