جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو سگریٹ کی فروخت جاری، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو سگریٹ کی فروخت جاری، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے، جس کے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھر کے نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے، سکول و کالجز کے طلبہ سگریٹ کا شوق پورے کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ اس لعنت سے ہنر مند پیشہ ور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طرح تیزی کے ساتھ اپنا یا جا رہا ہے۔

شہر سمیت ضلع بھر میں ایسی درجنوں دکانیں موجود ہیں جہاں سگریٹ، پان، گٹکا، سپاریاں اور تمباکو والی اشیاء دستیاب ہیں۔ حکومت نے 18 سال سے کم عمر کے افراد کوسگریٹ فروخت کرنے اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر متعلقہ سرکاری محکموں کی غفلت ولا پرواہی کی وجہ سے عملدرآمد نہیں ہو رہا اور سگریٹ نوشی کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button