جہلم
اردو بولنے پر بچے کے ساتھ کیے جانے والا سلوک قابل مذمت ہے۔ عبدالغفور چوہان

جہلم: سندھ کے ایک نجی سکول کے بچے نے اپنے ملک پاکستان کی قومی زبان اردو میں بات کرنے پر سکول ٹیچر نے بچے کا منہ کالا کر کے کلاس کے بچوں سے شیم شیم کے نعرے لگوائے، جس پر چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے شدید الفاظ میں مزمت کی ہے جس پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سکول کو بند کیا جائے اور سکول انتظامیہ سے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا جائے تا کہ آئندہ ایسی حرکت کوئی اور سکول نہ کرے جس پر مرکزی وزیر تعلیم کو بھی ایسے اداروں کا سخت نوٹس لینا چاہئے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کی خیر کرے۔