جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس جہلم کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد راسب ولد بشیر احمد ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف نما رائفل معہ 100 راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد راشد ولد محمد ارشد ساکن نتھوال ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش عبداللہ ولد شوکت حسین ساکن رمضان پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 9 عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button