پی ٹی آئی حکومت میں کوئی سڑک اور گلی ایسی نہیں ہو گی جس کو پختہ نہ کیا جائے گا۔ فراز چوہدری

جہلم (امتیاز بیگ) یونین کونسل کوٹلہ فقیر ضلع جہلم کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے اسی لحاظ سے اس میں ترقیاتی کام بھی بڑے پیمانے پر ہونا ضروری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 67فراز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی سڑک اور گلی ایسی نہیں ہو گی جس کو پختہ نہ کیا جائے گا۔ آئندہ چند مہینوں کے بعد سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ بھی مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔
نین کانسل کوٹلہ فقیر کے اہم علاقے سعیلہ میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے فراز چوہدری نےاس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے پہلے تمام مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
سعیلہ کے معززین جن میں چوہدری عبد الغفار،مرزا اجمل بیگ،چوہدری وحید گوندل،چوہدری نعمان غضنفر اور چوہدری کامران شامل تھے فراز چوہدری کا ترقیاتی کام برق رفتاری سے مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور چوہدری فواد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔