پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد قتل، ایک شدید زخمی، آئی جی کا نوٹس

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، آئی جی پنجاب کا نوٹس، واقعہ کی اطلاع ملتے ہے پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان فرار ہو گئے۔

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں جیتی پور بیلہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں گوندل گروپ اور ہرگن گروپ میں تصادم ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں گوندل گروپ کے دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے پر آئی جی پنجاب سردار علی خان نے نوٹس لے کر آر پی راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی جہلم کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button