دینہ کے رہائشی چوہدری شاہد ایس ایچ او کراچی سے ان کی رہائش گاہ دینہ ٹھیکریاں میں چوہدری محمد افضل اور رضوان سیٹھی کی ملاقات، پولیس میں شاندار خدمات پر چوہدری شاہد کی کارکردگی کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے رہائشی کراچی میں تعینات ایس ایچ او چوہدری شاہد کی دینہ آمد پر ان کی رہائش گاہ ٹھیکریاں دینہ میں چوہدری محمد افضل اور رضوان سیٹھی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری بشیر سابق اے ایس آئی بھی موجود تھے۔
ایس ایچ او چوہدری شاہد کو کراچی میں محکمہ پولیس میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چوہدری شاہد ایس ایچ او کراچی میں تعینات ہونا دینہ کی عوام کے لیے ایک اعزاز ہے ۔