جہلم میں جھلسے ہوئے افراد کے لیے سول ہسپتال میں برن یونٹ کی سہولت میسر نہیں

جہلم: انتظامیہ کی عدم توجہی اور مقامی سیاست دانوں کی عدم دلچسپی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں برن یونٹ کی سہولت میسر نہیں۔ برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسے ہوئے مریضوں کو کھاریاں ،لاہور، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کردیاجاتا ہے جس کے باعث بیشتر مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور سیاست دانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سمیت ضلع بھر میں کہیں بھی برن یونٹ قائم نہیں کیا گیا جس کیوجہ سے حادثات یا آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد میسر نہ آنے کی وجہ سے کھاریاں ، لاہور یا راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کردیاجاتا ہے جس کی وجہ سے بیشتر مریض ہسپتالوں میں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تینوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں برن یونٹ کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ حادثات اور آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت میسر آسکے اور اموات میں کمی واقع ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button