جہلم میں سردیوں کی شدت کو بھانپتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے مونچھوں کو تاؤ دے لئے

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سردیوں کی شدت کو بھانپتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے مونچھوں کو تاؤ دے لئے، ایل پی جی گیس بلیک میں فروخت کر کے شہریوں کا خون چوسنا شروع کر دیا، سول ڈیفنس سمیت ضلعی انتظامیہ خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ایجنسیز مالکان نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔

اس کے باعث بااثر دکانداروں نے سردی شروع ہوتے ہی ایل پی جی گیس بلیک میں فروخت کر کے شہریوں کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے ۔ دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان سمیت شہر کی عوام ایل پی جی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیاہے کہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی گیس کی فروخت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں، گراں فروشی کے مرتکب مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ مہنگائی کی حالیہ لہر پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button