جہلم میں خشک میوہ جات کی فروخت کیلئے عارضی سٹالز سج گئے

جہلم: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھرمیں خشک میوہ جات کی فروخت کیلئے عارضی سٹالز سج گئے۔

شہری اپنی بساط کے مطابق بچوں اور فیملیز کیلئے خشک میوہ جات کی خریداری میں مصروف جبکہ مہنگی اشیاء کا جو ، اخروٹ ، بادام، انجیر سمیت دیگر اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور، مو نگ پھلی ، بھنے چنے اور کشمش بھی پچھلے سال کی نسبت مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب و متوسط طبقے کے افراد کی سکت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے اور سر دی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے شمار بیماریوں سے انسان محفوظ رہتا ہے، لہٰذا ادویات پر رقم خرچ کرنے کی بجائے خشک میوہ جات مناسب مقدار میں روزمرہ خوراک میں شامل کیا جا ئے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button