جہلم: خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، تاجر مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے منڈی میں پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں بولی کروائی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کرکے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اور سبزی منڈی میں تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔